ڈاؤ یونیورسٹی کا کورونا ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ

ڈاؤ یونیورسٹی کے ماہرین نے کورونا کے علاج کیلئے ویکیسن تیار کرنے کا دعویٰ کردیا ہے۔ترجمان ڈاؤ یونیورسٹی کے مطابق انٹرا وینیس امیونوگلوبیولن ویکسین کورونا کیخلاف جنگ میں اہم پیشرفت ہے۔ترجمان کے مطابق تیار کی گئی ویکسین صحت یاب مریضوں کے جسم سے حاصل شفاف اینٹی باڈیز سے گلوبیولن تیارکی گئی ہے۔ڈاؤ یونیورسٹی کے ماہرین نے تیار گلوبیولن کی ٹیسٹنگ اوراینمل سیفٹی ٹرائل بھی کامیابی سے کیا۔ترجمان ڈاؤ یونیورسٹی نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گلوبیولن کی تیاری کورونا بحران میں امید کی کرن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں