جیکب آباد، خسرہ وبا بے قابو ، مزید بچوں کی ہلاکتوں کا خدشہ

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں خسرہ کی وباء پر کنٹرول نہ ہوا، مزید ایک معصوم بچی جان کی بازی ہار گئی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ضلع میں خسرہ کی وباء کی تباہ کاری جاری ہے خسرہ کی وباء کے باعث آئے روز معصوم بچے موت میں داخل ہورہے ہیں لیکن محکمہ صحت نے ابھی تک کوئی نوٹس نہیں لیا جس کی وجہ سے مزید اموات کا خدشہ ہے، گذشتہ روز جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے گاؤں پیر بخش جعفری میں 3 سالہ معصوم ثمینہ جعفری خسرہ کی وباء میں مبتلا ہوکر فوت ہوگئی ہے، خسرہ سے متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے کہا ہے کہ خسرہ کی وباء کے باعث آئے روز بچوں کی لاشیں اٹھا رہے ہیں اور ضلع جیکب آباد میں موت کا کھیل جاری ہے لیکن محکمہ صحت کے حکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ فلفور خسرہ سے بچاؤ کی ویکسین سمیت خسرہ میں مبتلا بچوں کے علاج کے لیے اقدامات کئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں