ینگ نرسز ایسوسی ایشن بلوچستان کامطالبات کے حق میں دوسرے روز بھی احتجاج جاری

کوئٹہ:ینگ نرسز ایسوسی ایشن بلوچستان کامطالبات کے حق میں دوسرے روز بھی احتجاج جاری ہے،سرکاری ہسپتالوں میں ینگ نرسز کی جانب سے او پی ڈیز کے بائیکاٹ کا سلسلہ جاری ہے،تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ینگ نرسز ایسوسی ایشن نے پولیس تشدد اور مستقل نہ کیے جانے کے خلاف سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز کا بائیکاٹ کر دیا۔ینگ نرسز ایسوسی ایشن کے صدر عزیز کاکڑ کہتے ہیں کہ 160 نرسز میں سے 93 کو مستقل کیا اور باقی سب کو نظر انداز کر دیا۔ینگ نرسز کا کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی سے ڈائریکٹر نرسنگ ایسوسی ایشن اور ڈی جی ہیلتھ کو علیحدہ کیا جائے۔ ینگ نرسز نے واضح کیا کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو سخت احتجاج کیا جائے گا۔واضح رہے گزشتہ روز ینگ نرسز ایسوسی ایشن نے کنٹریکٹ ملازمین کی برطرفی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلی ہاس کی جانب جانے اور دھرنا دینے کی کوشش کی لیکن پولیس نے مظاہرین کو ریڈزون سے باہر نکال کر بجلی گھر تھانے منتقل کر دیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا ان کا حق ہے گزشتہ کئی روز سے وہ مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج ہیں لیکن اب تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ملک کے دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان کے ینگ نرسز کو بھی مستقل کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں