گوادر، آل پارٹیز کے زیر اہتمام پانی اور بجلی کے مستقل حل کیلئے احتجاجی کیمپ قائم

گوادر:گوادر آل پارٹیز کے زیر اہتمام پانی اور بجلی کے مستقل حل کیلئے میرین ڈرائیو پر احتجاجی کیمپ قائم۔ گوادر دبئی اور سنگاپور کے بجائے شہر مسائلستان بن چُکا ہے۔ گوادر بنیادی سہولتوں سے محروم ایک محکوم شہر بنتا جارہا ہے پانی اور بجلی ناپید ہے،بے روزگاری چینی ٹرالرز کے ٹرالنگ کی وجہ سے بڑھتا جا رہا ہے،ایک اسٹیڈیم اور چند سڑکیں ترقی کا نام نہیں۔احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے آل پارٹیز کے کنوینر تحریک انصاف کے ضلعی صدر مولابخش مجاہد،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا لیاقت علی بلوچ،پیپلز پارٹی کے رہنماء یوسف فریادی،جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء مولانا الیاس مجاہد،بی این پی عوامی کے سنٹرل کمیٹی ممبر و ضلعی صدر نبی بخش بابر،ماہیگیر اتحاد کے صدر اکبر رئیس،سوشل ایکٹیوسٹ فورم کے سربراہ اور سابق تحصیل ناظم ماجد سہرابی ،تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکریٹری غلام مصطفی،بی این پی مینگل کےتحصیل صدر نور گھنہ نے کہاکہ گوادر پورٹ کے نام پر گوادر کو ترقی اور میگا سٹی کا نام دے کر ڈوھونگ رچایا جارہاہے،1700 ارب روپے خرچ کئیے جانے کے باوجود شہرمیں سہولتوں کی عدم فراہمی روز بروز بڑھتی جارہی ہیں گوادر کے عوام کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں،ووٹ لیکر عوامی نمائندے ایسے غائب ہیں کہ انہیں ڈھونڈنے اور تلاش کیلئے اشتہار گمشدگی کا اشتہار دینے پڑے گا،سی پیک کے نام پر 1200 روزگار دیا گیا ہے لیکن گوادر میں کہیں بھی یہ روزگار دکھائی نہیں دیتے،گوادر کے عوام مشکلات اور پریشانی کا شکار ہیں،ہر ہفتہ اور ہر دوسرے دن گوادر کے عوام پانی ،بجلی کیلئے سڑکوں کا رخ کرتے ہیں،ہسپتالوں میں سہولتیں میسر نہیں ہیں اور نا ہی ڈاکٹرز موجود ہیں،مقررین نے کہاکہ آل پارٹیز گوادر کے عوام کی اجتماعی مسائل کے حل کیلئے اپنی جدوجہد کو برقرار رکھتے ہوئے احتجاجی کیمپ جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں