وڈھ میں خسرہ کی وباء سے 2بچے جاں بحق متعدد متاثر
وڈھ:وڈھ خسرہ کے وبا سے 2 بچے جان بحق، کئی بچے اور بچیاں متاثر، بروقت ویکسین نہ لگنے سے وبا ء نے شدت اختیار کرلی،محکمہ صحت کے مطابق علاقہ مکینوں کی خسرہ وبا پھیلنے کے خبروں کے بعد محکمہ صحت کی ٹیم نے متاثرہ علاقہ میں ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا ہے حالات قابو میں ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل وڈھ کے علاقہ دراکھالہ کلی نیا آباد میں خسرہ کی وبا سے تین روز کے دوران دو بچے جاوید احمد ولد حمزہ خان اور مجیب الرحمن ولد عبدالصمد جان بحق اور کئی متاثر بتا جارہے ہیں گاؤں کے رہائشی منظور احمد لانگو کے مطابق گاوں میں کئی بچے خسرہ کی وبا سے متاثرہ ہے ان کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیمیں فوری طور پر علاقہ نہیں پہنچے تو اموات میں اضافہ ہوسکتاہے دوسری طرف اسسٹنٹ کمشنر وڈھ رحمت اللہ مراد دشتی کے مطابق متاثرہ گاؤں میں محکمہ صحت کی ٹیمیں دوبارہ روانہ کررہے ہیں جو متاثرہ بچوں اور بچیوں کا علاج کرینگے انہوں بتایا کہ کل دن میں محکمہ صحت کی ٹیم نے متاثرہ گاؤں میں کام کیا تھا۔ محکمہ صحت کے مطابق علاقہ مکینوں کی خسرہ وبا پھیلنے کے خبروں کے بعد محکمہ صحت کی ٹیم نے متاثرہ علاقہ میں ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا ہے حالات قابو میں ہے۔


