کبڈی ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ، پاکستان نے فاتحانہ آغاز کردیا، مد مقابل کو دھول چٹادی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کبڈی ورلڈ کپ 2020 کے افتتاحی میچ میں پاکستانی ٹیم نے مہمان کینیڈا کو شکست سے دوچار کردیا۔
کبڈی ورلڈ کپ 2020 میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے کینیڈا کو پہلے ہی میچ میں دھول چٹادی ۔ پنجاب سٹیڈیم میں ہونے والے افتتاحی میچ میں پاکستان نے کینیڈا کی ٹیم کو 24 کے مقابلے میں 64 پوائنٹس سے شکست دی,پاکستان کے کھلاڑیوں عرفان عرف مانا، لالہ عبید،بلال جاوید اور جاوید بھٹی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا اورپاکستا ن نے کینیڈا کیخلاف 64-24 سے فتح حاصل کی۔ ٹورنامنٹ کا اگلا میچ ایران اور سرالیون کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اتوار کے روز پنجاب سٹیڈیم میں کبڈی ورلڈ کپ کا افتتاح کیا تھا، افتتاحی تقریب میں سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں