ایران بارڈر پر ٹوکن سسٹم کیخلاف پنجگور میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال

پنجگور: پنجگور آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی انجمن تاجران کمیٹی پنجگور آٹوز گیراج اور بارڈر زمباد یونین کی کال پر پاک ایران بارڈر پر ٹوکن سسٹم کے خلاف شہر میں مکمل شٹر بند ہڑتال تمام چھوٹی بڑی مارکٹیں ہوٹل بنک بند،بسم اللہ چوک پر مظاہرہ ٹوکن سسٹم ختم کرنے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق پنجگور کے آل پارٹیز انجمن تاجران کمیٹی آٹوز گیراج یونین زمبار یونین کی کال پر پاک ایران سرحد جیرک بارڈرپر نئی پابندیوں ٹوکن سسٹم کے خلاف زبردست احتجاج اور شٹرڈاون ہڑتال کی گئی جس کی وجہ سے شہر کی تمام مارکیٹ بنک اور بازاربند رہے شہریوں نے حبیب بنک چوک پر مظاہرہ کیا اور حکومت سے ٹوکن سسٹم ختم کرنے کا مطالبہ کیا آل پارٹیز میں شامل جماعتوں اور انجمن تاجران کمیٹی کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ بارڈر پر جو محدود کاروبار کی اجازت ہے اس سے علاقے کی معیشت بیٹھ چکی ہے چند ٹوکن یافتہ لوگوں کی وجہ سے ہر سطح پر بے روزگاری پھیلی ہوئی ہے لوگ بڑے پیمانے پر بے روزگار ہوکر گھروں میں بیٹھ چکے ہیں حکومت ٹوکن کی پالیسی کے تحت عوام کا معاشی قتل عام کررہی ہے جو کسی قیمت پر قابل قبول نہیں ہے ال پارٹیز کاروباری افراد کے مفادات پرایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا جو مطالبات بارڈر سیکورٹی حکام اور ضلعی انتظامیہ کے سامنے رکھے گئے ہیں ان پر عمل درآمد کرایا جائے دوسری صورت میں احتجاج کے سلسلے کو مذید وسعت دیا جائے گا سی پیک روڑ پر دھرنوں کے ساتھ ساتھ پرامن مظاہرے کیئے جائیں گے ہم نہیں چاہتے کہ لوگوں کو تکلیف پہنچے ہڑتال کا مقصد کاروباری افراد کے مفادات کا تحفظ اور انکے عزت نفس کی بحالی ہے عوام اپنے جائز حق کے لئے ایک آواز ہوکر مطالباتی کی منظوری تک یکجہتی کا مظاہرہ کریں تاکہ ارباب اختیار کو انکی مشکلات کا احساس ہوجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں