کورونا وائرس کی چوتھی لہر بہت خطرناک ہے، لیاقت شاہوانی

کوئٹہ (انتخاب نیوز)بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کو بہت زیادہ خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے دی گئی ایس او پیز پر عمل کرنے سے ہی ہے۔ کرونا کے پھیلاو کو روکنے میں جس قدر حکومتی اقدامات کی اہمیت ہے اتنی ہی عوام کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا اہم  ہے ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ پاکستان میں کرونا کے پھیلاؤ کی شرح میں آہستہ آہستہ کمی واقع ہو رہی ہے لیکن اس حوالے سے بے احتیاطی کرونا کیسز میں تیزی سے اضافہ کا باعث ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے روانہ 24ہزار ویکسینیشن کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے اور اس ضمن میں تمام متعلقہ ادارے خصوصی اسٹریٹیجی پر عمل پیرا ہیں اس حوالے سے صوبے بھر میں مختلف مقامات پر خصوصی ویکسینیشن ڈسک قائم کیے گیے ہیں جہاں سے لوگ کرونا وائرس کی ویکسینیشن کرواسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم خود بھی بروقت ویکسین کرائیں اور چونکہ کرونا کی چوتھی لہر سے مقابلہ کرنے کا واحد راستہ تمام احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرنا اور ویکسینیشن ہے لہذا اس کے لیے اپنے خاندان کے افراد دوست احباب  اور رشتہ داروں کو بھی  ویکسین لگوائیں ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے واضح کیا کہ ماہرین صحت و عالمی ادارے کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے  کہ کرونا کا خاتمہ  جلد ممکن نہیں   اور اس کا دورانیہ طویل ہو سکتا  ہے اس لیے اس کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اور اقدامات پہلے سے ہی مکمل کیے جانے چاہیے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی طرز زندگی میں کرونا ایس او پیز کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں تاکہ عالمی وباء کرونا کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں