کوئٹہ زرغون روڈ پردھماکہ، دو پولیس اہلکار جاں بحق
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب زوردار دھماکہ دو پولیس اہلکار جاں بحق 21 افراد زخمی، اطلاع کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سرینہ ہوٹل کے قریب زرغوں روڈ پر زور دار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 21 افراد زخمی ہو چکے ہیں جنہیں طبی امداد دینے کیلئے سول اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی شناخت علی اکبر اور نیاز احمد کے نام سے ہوئی ہیں۔ آئی جی پولیس کے مطابق بارودی مواد موٹر سائیکل پر نصب کیا گیا تھا، دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی توٹ گئے۔
Load/Hide Comments



