ڈیرہ اللہ یار، ایپکا جنرل سیکرٹری کے بیٹے کیساتھ ڈکیتی کا واقعہ، تھانے میں ہنگامہ
جعفرآباد:ڈیرہ اللہ یار میں ایپکا جنرل سیکریٹری کے بیٹے سے ڈکیتی تھانے میں ہنگامہ ایپکا نے ہنگامی اجلاس طلب کرکے ایس ایچ او کے خلاف تحریک چلانے کا عندیہ دیا ہے گزشتہ شب ساڑھے دس بجے مین قومی شاہراہ پر مقامی ہوٹل کے سامنے نامعلوم مسلح ڈکیت ایپکا جعفرآباد کے ضلعی جنرل سیکریٹری بابو امام بخش کنرانی کے بیٹے عبداللہ سے سی ڈی موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے واقعہ کی رپورٹ درج کروانے آنے والے ایپکا کے جنرل سیکریٹری اور ایس ایچ او ڈیرہ اللہ یار کے مابین رپورٹ کے اندراج کے معاملے پر گرما گرمی ہوئی جس کے بعد تھانے میں ہنگامہ ہوا واقعہ کیخلاف فوری اقدامات نہ اٹھانے پر ایپکا کا ہنگامی اجلاس ضلعی صدر حاجی بابو باجھی خان گاجانی کی قیادت میں منعقد ہوا اجلاس میں کثیر تعداد میں کلرکس نے شرکت کرکے متفقہ طور پر ایس ایچ او ڈیرہ اللہ یار کے خلاف تحریک چلانے کا عندیہ دیا ہے ایپکا جنرل سیکریٹری بابو امام بخش کنرانی نے الزام عائد کیا ہے کہ ایس ایچ او کی ملزمان سے ملی بھگت ہے ایک منظم سازش کے تحت شہر میں بدامنی پھیلائی جا رہی ہے تاہم ایس ایچ او کے بھائی سمیع اللہ نے کلرکس سے دس روز کی مہلت طلب کی اور ملزمان کی گرفتاری کیساتھ مسروقہ موٹرسائیکل اور موبائل برآمدگی کی یقین دہانی کروائی ہے۔


