چین،کشتی ڈوبنے سے 8افراد ہلاک،13زخمی ہوگئے
نان نِنگ:چین کے جنوب میں واقع گوانگ شی ژوانگ خوداختیار خطہ کے شہر بے ہائی کے ساحل سے دور پیر کی صبح کشتی ڈوبنے کے باعث 8 افراد ہلاک جبکہ دیگر 13زخمی ہوگئے ہیں۔مقامی حکام نے کہاہے کہ یہ حادثہ بے ہائی کے ضلع تی شان گانگ میں ساحل سے دور اس وقت پیش آیا جب کشتی مچھلی کے شکار کے بعد واپس آرہی تھی اور اس پر 61لوگ سوار تھے۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا اور فی الحال انہیں طبی امداد دی جارہی ہے، منگل کی صبح7بجے تک پانی میں گرنے والے تمام افراد کو بچا لیا گیاہے اور کشتی پر موجود کشتی کے مالک کو مقامی عوامی تحفظ کے حکام نے حراست میں لے لیا ہے۔حادثہ میں مزید تحقیقات ابھی تک جاری ہیں۔
Load/Hide Comments


