کوئٹہ،قندھار لشکرگاہ حرات، غزنی سمیت دیگر صوبوں پرقبضہ کی خوشی میں میٹھائیں تقسیم
کوئٹہ:کوئٹہ جمعیت علماء اسلام پاکستان کے زیر اہتمام باچا خان چوک پر قندھار لشکر گاہ حرات، غزنی، سمیت دیگر صوبوں پر طالبان کے قبضہ کی خوشی میں میٹھائیاں تقسیم کررہے ہیں اسلامی امارات افغانستان میں طالبان کی فتوحات کی خوشی میں جلسہ عام سے جمعیت علما ء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سینئر نائب امیر مولناعبدالقادر لونی،مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مولنا محمودالحسن قاسمی،ضلعی امیر مولانا قاری مہراللہ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی، مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ، مولنا نیازمحمد مولانا خدائے نظر، مفتی عبدالرحمن، مولانا محمد ابراہیم،حاجی محمد نور اخونذادہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبان نے نیٹو اور امریکہ کو شکست،ذلت اور جگ ہنسائی کی عبرتناک مثال بنا دیا ہے۔ امریکہ کی افغانستان میں شکست کی بازگشت آئندہ نسلوں تک سنائی دیتی رہی گی دنیا کے سپر پاور کی ذلت کا انجام کا سبب طالبان ہی بنا اللہ تعالی نے طالبان کے ہاتھوں سے ذلیل کردئیے۔کابل کٹھ پتلی حکومت کا خاتمہ اب نوشتہ دیوار ہے۔چالیس سالوں میں دو سپر پاورز روس امریکہ نے افغانستان میں دھول چاٹی دنیا تسلیم کرینگے کہ افغانستان کا مستقبل طالبان افغانستان میں طالبان کی فتوحات پورے عالم اسلام کے لیے خوشی کا مقام ہے امریکہ اور نیٹو کی شکست سے پورے خطے میں امن کی فضا قائم ہو گی انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع اس ہفتہ کو فتح مبین کے نام سے منائے پروگرامات اور ریلیاں نکالیں۔


