بھارت میں ڈاک پہنچانے والی گاڑیاں اب ادویات پہنچائیں گی

نئی دہلی،بھارت کی سڑکوں پر روزانہ گردش کرتی سرخ پوسٹل (ڈاک) گاڑیاں ایک جانا پہچانا منظر ہے لیکن یہ پوسٹل سروس خطوط کی ترسیل کے علاوہ بھی بہت کچھ کرتی ہے۔ یہ لاکھوں انڈین شہریوں کے لیے ایک بنک، پنشن فنڈ، اور بنیادی بچت کا آلہ بھی ہے۔بھارتی ٹی وی کیی مطابق اب کورونا وائرس کی وبا کے باعث جب معمول کی نقل و حمل رک چکی ہے تو یہ سرخ گاڑیاں اب طبی سامان اور ادویات کی ترسیل کا کام بھی کر رہی ہیں۔انڈیا کی ریاست اترپردیش میں پوسٹل سروس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ الوک اوجھا نے بتایاکہ ہمارا خیال تھا کہ ہم اس میں مدد کرسکتے ہیں کیونکہ ہمارے پاس سامان پہنچانے کا نظام برقرار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں