وندر، عوام سیوریج کا گندہ ملا پانی پینے پر مجبور

وندر:وندر کے شہری سیوریج کا گندہ پانی ملا پانی پینے پر مجبور محکمہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے گزشتہ تین دنوں سے ابراہیم کالونی ہندو محلہ قدوس جاموٹ محلے میں مضر صحت پانی فراہم کیا جا رہا ہے تفصیلات کے مطابق وندر شہر کی قدیمی آبادیوں میں شمار ہونے والی محلہ جات جن میں ابراہیم کالونی ہندو محلہ قدوس جاموٹ محلے کے مکینوں نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ کی جانب سے وندر شہر کو پینے کا پانی فراہم کیے گئے مین لائن کسی جگہ سے ٹوٹ گیا ہے اور اس میں سیوریج کا گندہ پانی شامل ہوکر گھروں میں آرہا ہے جس کی وجہ سے علاقے کے مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین دنوں سے خصوصی طور پر وندر کے قدیمی آبادیوں ابراہیم کالونی ہندو محلہ اور جمعدار قدوس جاموٹ محلہ میں سیوریج کا گندہ پانی ملا ہوا پانی محکمہ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ کی جانب سے فراہم کیا جا رہا ہے عوام الناس کا کوئی سننے والا نہیں ہے محکمے سے وابستہ اہلکاروں کی جانب سے ہماری کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے تین دنوں سے واٹر سپلائی لائن میں سیوریج کا گندہ پانی ملا ہوا پانی آنے کے سبب اب ہمارے گھروں میں بھی گندی بو پھیلا گیا ہے جس سے ہمیں بہت پریشانی کا سامنا ہے انہوں نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ کے حکام بالا سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں فوری طور نوٹس لیتے ہوئے وندر کے قدیمی محلوں کے رہائشیوں کو پینے کا صاف پانی سپلائی کرنے کیلیے مین لائن کے ٹوٹے ہوئے پائپ کی مرمت کیلئے اقدامات کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں