آواران، ایران سے آنے والے 2افراد کو گھر میں قرنطینہ کردیا گیا

آواران،گزشتہ روز ایران سے آواران آنے والے دو افراد جن کو اپنے گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا گیا ہے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد عالم زہری نے انتخاب کو فون پر بتایا کہ انکا چیک اپ کئے ہیں اب تک ان میں کوئی اس کی علامت نہیں۔ واضح رہے کہ صابر نامی شخص اپنی بہن کیساتھ ایران سے براستہ پنجگور گچک آواران میں اپنے گھر آئے تھے انتظامیہ نے اطلاع ملتے ہی ان کے گھر پہنچ گئے بعد ازاں انہیں اپنے گھر میں قرنطینہ کرلیا ڈاکٹر محمد عالم زہری کے مطابق دونوں میں کوئی خاص مرض نظر نہیں آرہا جو بظاہر خیر وخیریت دکھائی دیتے ہیں لیکن احتیاط کے پیش نظر انکو مزید چند دنوں تک اپنے گھر میں ہی رہنا ہے۔انتظامیہ کی جانب سے لیویز اہلکار باقاعدہ انکے نگرانی کیلئے تعینات کر دئیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں