نواب اکبر بگٹی کے نقش قدم پر چل کر بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں،ریفرنس سے رہنماؤں کی گفتگو
کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)جنرل (ر) پرویز مشرف نے طاقت کے نشے میں بلوچستان کے حقوق کے لئے پیران سالی میں پہاڑوں پر جانے والے نواب اکبر خان بگٹی اور ان کے رفقاء کو شہید کیا، نواب صاحب نے حقوق کے لئے زندگی کی آخری سانس تک لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کی لیکن ایک آمر کے سامنے سر نہیں جھکایا، نواب اکبر بگٹی کے نقش قدم پر چل کر بلوچستان کو ہم ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار نواب اکبر خان بگٹی کے پندرویں برسی کی مناسبت سے بگٹی ہائوس میں تعزیتی ریفرنس سے نوابزادہ شاہ زین بگٹی،ایرانی قونصلیٹ کے علی ابراہیمی، مولانا عبدالقادر لونی، میر خدا بخش لانگو، رحیم کاکڑ، عبدالرشید ناصر و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ اور وزیراعظم کے مشیر برائے مفاہمت و ہم آہنگی بلوچستان نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے نواب اکبر خان بگٹی کے پندرویں برسی کی مناسبت سے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نواب اکبر بگٹی نے زندگی کے آخری سانس تک کسی کے سامنے سر نہیں جھکایا بلکہ حق کی خاطر جام شہادت نوش کی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو پسماندگی سے نکالنے اور صوبے کے عوام کی حقوق کے لئے ہم سب مل کر جدوجہد کرے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بلوچستان کی پسماندگی دور کرنے کے لئے پرعزم ہے ہمیں چاہیے کہ ہم حکومت کے ساتھ مل کر صوبے کی عوام کی خدمت کرے اور صوبے کی ترقی کی راہ پر گامزن کرے۔ جمعیت نظریاتی کے مرکزی نائب امیر مولانا عبدالقادر لونی نے کہا کہ نواب اکبر خان بگٹی نے صوبے کے پشتون بلوچ عوام کی بھر پور خدمت کی اور انہوں نے بلوچستان کے حقو ق کے لئے جو قربانی دی وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، ہمیں ان کے نقش قدم پر چل کر بلوچستان کی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہوگا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء و سابق میئر رحیم کاکڑ نے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواب اکبر خان بگٹی کی شخصیت کے ایسے پہلوئوں ہیں جن میں انہوں نے اقلیتوں سمیت عوام کے لئے جو قربانی دی اس کی تاریخ میںمثال نہیں ملتی۔ ڈاکٹر شازیہ کے مسئلے پر نواب اکبر خان بگٹی نے زندگی کے آخری ایام پہاڑوں پر جا کر صوبے کے حقوق کے لئے جدوجہد کی اور جام شہادت نوش کیا۔ تعزیتی ریفرنس سے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء ملک خدا بخش لانگو نے کہاکہ نواب اکبر خان بگٹی ایک بااصول اور سچے سیاست دان تھے اس نے صوبے کے عوام کے لئے جو خدمت کی وہ سب پر عیاں ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری سردار رشید خان ناصر نے نواب اکبر خان بگٹی کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس وقت نواب اکبر خان بگٹی کے خلاف آپریشن ہورہا تھا تو میں نے کوئٹہ میں سردار اختر مینگل کے گھر پر تمام سیاسی جماعتوں کے اجلاس میں مطال


