جام کمال خان بلوچستان کے ہیرو ہیں،بلوچستان عوامی پارٹی

بیلہ:جام کمال خان بلوچستان کے ہیرو ہیں ترقی کے عمل کو رواں رکھتے ہوئے صوبے کو خوشحالی کی جانب گامزن کیا ہے عوامی مسائل کا حل موجودہ حکومت ممکن بنا رہی ہے جس کا تمام تر سہرا وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان اور ان کی پوری ٹیم کے سر جاتا ہے ان خیالات کا اظہار بلوچستان عوامی پارٹی کے راہنما اور قبائلی شخصیت حاجی قادر بخش رونجھو نے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جام کمال خان بحیثیت وزیر اعلی بلوچستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے تاریخی اقدامات کر رہے ہیں اور ان اقدامات سے عوام کو فوائد حاصل ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جام کمال خان یکساں بنیادوں پر ترقی کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے بلا امتیاز عوامی خدمت کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں اس سے پہلے عوامی مسائل میں کسی نے بھی دلچسپی نہیں لی اور نہ ہی عوامی مشکلات کا مداوا ہوا ماضی میں صوبے کے عوام کو مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں ملا اور ان مایوسیوں کا ازالہ موجودہ حکومت کر رہی ہے جام کمال خان اپنی دور اندیشی ترقی پسندانہ سوچ اعلی سیاسی بصیرت کی بدولت پورے صوبے بلکہ پورے ملک کے ہیرو ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں