یوٹیلیٹی اسٹورز پر ڈھائی ارب روپے کا رمضان ریلیف پیکج 17 اپریل سے شروع ہوگا

اسلام آباد،یوٹیلیٹی اسٹورز پر ڈھائی ارب روپے کا رمضان ریلیف پیکج 17 اپریل سے شروع ہوگا،رمضان ریلیف پیکچ کے تحت 19 اشیاء پر سبسڈی دی جائے گی،پیکج کے تحت 4 روپے سے 50 روپے تک فی کلو سبسڈی ہوگی،آٹے پر 4 روپے,چینی پر 15 روپے فی کلو سبسڈی دی جائے گی،تیل اور گھی پر 30 روپے فی کلو سبسڈی ہوگی،دال چنا 10 روپے،دال مونگ پر 15روپے فی کلو سبسڈی ہوگی،دال مسور 10 روپے،سفید چنے پر 15 روپے فی کلو سبسڈی دی جائے گی،بیسن 20 روپے، کھجوپر 20 روپے فی کلو سبسڈی ہوگی،باسمتی اور سیلا چاول پر 15 روپے, ٹوٹا چاول پر 10 روپے فی کلو سبسڈی ہوگی،مشروبات کے 1500 ملی میٹر بوتل پر 25 روپے, 800 ملی میٹر پر 20 روپے سبسڈی مختص،چائے پر 50 روپے فی کلو,دودھ پر 20 روپے کی سبسڈی دی جائے گی،مصالحہ جات پر 10 فیصد سبسڈی دی جائے گی،رمضان پیکچ کے تحت سیل کا ہدف 30 ارب روپے مقر کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں