نصیر آباد، بھائی کی فائرنگ سے بھائی جاں بحق ایک بھائی زخمی

نصیرآباد؛ نصیر آباد کے علاقے خان کوٹ میں بھائی کی فائرنگ سے بھائی جاں بحق ہو گیا جبکہ والد اوراس کا چھوٹا بھائی شدید زخمی ہوگئے نعش اور زخمیوں کو فوری طور پر سیول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق نصیر آباد کے خان کوٹ پولیس تھانہ کی حدود گوٹھ حبیب اللہ عمرانی میں گھریلو ناچاقی کی بناء پر ملزم انور نے فائرنگ کرکے اپنے بھائی ذاکر حسین کو قتل کر دیا جبکہ اس کے والد موسی خان اور دوسرا بھائی نور الدین شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر سیول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیا اور ملزم محمد انور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا خان کوٹ پولیس نے مقتول کی نعش اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کردیاجبکہ ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی واقعہ گھریلو ناچاقی بتایا جاتا ہے مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں