مانگی ڈیم واقعہ انتہائی دردناک ہے، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی
کوئٹہ (آن لائن)ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں مانگی ڈیم کے شہدا کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کو انتہائی افسوس ناک اور درد ناک قرار دیا بیان میں کہا گیا کہ واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے متاثرین کو انصاف فراہم کرنا حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے جبکہ کئی دن گزرنے کے باوجود نہ تحقیقات میں کسی قسم کی پیش رفت ہوئی ہے نہ ہی لواحقین کے مطالبات پر کسی قسم کے مثبت طرز عمل کا مظاہرہ کیا گیا ہے جس طرح اس مسئلہ کے حل کے سلسلے میں طوالت اختیار کی جارہی ہے اس سے عوام کی بے چینی میں اضافہ ہوتا جارہاہے بیان میں کہا گیا کہ صوبے میں امن وامان کے قیام کی ذمہ داری صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر عائد ہوتی ہے اگر امن وامان کی صورتحال خراب ہوگی عوام عدم تحفظ کا شکار رہے گا اس کے اثرات سیاست،معیشت، کاروبار اور روزگار پر پڑے گی غریب اور بے روزگاری پیدا ہو ہورہی ے جس سے امن وامان شدید طور پر متاثر ہوگا بیان میں صوبائی حکومت سے قاتلوں کی گرفتاری اور واقعہ کی غیر جانبدارانہ وشفاف تحقیقات کا مطالبہ کرنے ہونگے شہید لیویز اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت ان کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔


