قلات، بجلی کا بحران شدید، عوامی حلقوں کا نو ٹس لینے کا مطالبہ

قلات:قلات میں بجلی کا بحران شدت اختیار کیا قلات میں کیسکو کی جانب سے بجلی کی چودہ گھنٹوں کی طویل لو ڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ بجلی کی ٹرپنگ اور کیسکو اہلکاروں کی جانب سے بجلی کو ٹو فیس کرنے سے شہریوں کی قیمتی اشیاء جلنے لگے ہیں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہرکے کئی علاقو ں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے لوگ پانی کے لئے سرگردان ہو گئے ہیں قلات کے عوامی حلقوں نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے قلات میں کیسکو صارفین کو بجلی فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے بجلی کی علانیہ چودہ گھنٹوں کے علاوہ بجلی کی ٹرپنگ اور بجلی کو ٹو فیس کرنے سے صارفین کے لاکھوں روپے کے مشنری جلے لگے ہیں جس سے صارفین کو لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے دوسری جانب بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ و ٹرپنگ اور بجلی کو ٹو فیس کرنے سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہیں قلات کے شہریوں نے کیسکو کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیسکو قلات کے صارفین کو بجلی فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں انہوں نے کہا ہے کہ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور بندش بجلی کی ٹو فیس ہونے سے شہریوں کے قیمتی اشیاء اور مشنری جل کر ناکارہ ہورہے ہیں انہوں نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قلات میں بجلی طویل لوڈ شیڈنگ اور بجلی کو ٹو فیس کرنے کا نوٹس لیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں