سرجیکل ماسک کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

لاہور سرجیکل ماسک کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی۔مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی ربیعہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کی عوام میں کرونا وائرس کے حوالے سے شدید خوف و ہراس پایا جارہا ہے،پاکستان میں کرونا وائرس کے متاثرہ مریض سامنے آنے کے بعد یہ صورتحال مذید گھمبیر ہوگئی ہے،ملک بھر میں سرجیکل ماسک کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا ہے جس کا فائدہ منافع خور مافیا اٹھا رہا ہے،سرجیکل ماسک کے پیکٹ کی قیمت 80 روپے سے بڑھ کر 450 روپے ہوگئی ہے۔ مارکیٹ میں سرجیکل ماسک بلیک میں فروخت ہورہا ہے لیکن حکومت قیمتوں میں اضافے پر کچھ نہیں کر رہی۔حکومت سے مطالبہ ہے کہ سرجیکل ماسک کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے اورعوام کو لوٹنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply