رکھنی چیک پوسٹ، خشک دودھ کی وسیع کھیپ برآمد

کوئٹہ:رکھنی چیک پوسٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے خشک دودھ کا وسیع کیپ برآمدکرلیاہے۔گزشتہ روز رکھنی چیک پوسٹ پر سخت چیکنگ کے بدولت خفیہ طریقے سے گاڑی میں چھپا ئی گئی ایرانی ساخت کے خشک دودھ کی وسیع کیپ برآمدکرلیاہے۔مذکورہ غیر ملکی سامان جو ایک گاڑی میں لوڈ تھا کو تحویل میں لے لیا گیا۔ گزشتہ کئی دنوں سے رکھنی کسٹمز اسٹاف نے کروڑں روپے کی غیر ملکی سامان برامد کی ہے۔ مزکورہ سامان اندورن ملک اسمگل کی جارہی تھی گاڑی کو بھی قبضے میں لیے لیا گیا۔درآمد شدہ ساماں کی مالیت ایک کروڑ سے زائد بنتی ہے۔کارروائی کلکٹر کسٹمز عرفان جاوید کی ہدایت پر ایڈیشنل کلکٹر یاسر وہاب کلوڑ، ڈپٹی کلکٹر اکبر جان، ڈپٹی کلکٹر ملک محمد احمد، اسسٹنٹ کلکٹر محمد یوسف مری، کی ترتیب دی گء عملے جس میں سپرنٹنڈینٹ اسلم مخدوم، انسپکٹر رفیق، انسپکٹر زمان مزاری، اور انسپکٹر میر قلم اور سپاہی شامل تھے نے کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں