میڈیکل طلباء اپنا حق مانگتے ہیں، انتظامیہ کا تشددو گرفتاریاں قابل مذمت ہے، بی ایس او پجار

بیلہ:بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنازیشن پجار کے مرکزی آرگنازر اسد غنی بلوچ نے کہاہے کہ میڈیکل کمیشن کی جانب سے منعقد کردہ میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں بے ضابطگیوں کے خلاف طلبا کی احتجاجی مظاہرہ پر کوئٹہ پولیس نے لاٹھی چارج کرکے انہیں گرفتار کر لیا ہے، جو قابل مذمت عمل ہے۔طلبا پر چارج ریاستی تشدد ہے اور انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ریاستی جبر سے طلبا کی حق کیلئے اٹھائی جانے والی آواز کو دبایا ہر گز نہیں جا سکتا آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی ایس او پجار سمجھتی ہے کہ یہ واقعہ آے روز طلبا کے ساتھ ہونے والے زیادتیوں اور انکے حقوق سلب کرنے کا تسلسل گردانا جاے تو بے جا نہ ہوگا۔ طلبا اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے قطعا مرعوب نہیں ہونگے۔ لہذا بی ایس او پجار مطالبہ کرتا ہے کہ جلد از جلد گرفتار طلبا کو رہا کیا جاے۔ اور انکے جاز مطالبات منظور کے جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں