ژوب، غیر قانونی شکار پر مکمل پابندی عائد،ژوب قومی جرگہ

ژوب: ژوب قومی جرگہ چیئرمین اختر شاہ مندوخیل ممبران عیدمحمد بسم اللہ اپوزی ملک عبداللہ مولوی صادق خوستی سردار خان ملک میر سلم ویگر نے غیر قانونی شکار کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال موسم گرما کے آخر موسم خزان کے ابتدائی دنوں میں دیگر صوبوں سے لوگ آکر یہاں غیر قانونی شکار کرتے ہیں شکاریوں میں مروت خٹک بنوچی آفریدی تونسہ وال خاص کر ملوث ہیں۔محکمہ جنگلات والڈ لائف نے دفعہ144نافذ کرکے سول انتظامیہ کو سختی سے ہدایات جاری کئے ہیں،لیکن سول انتظامیہ غیر قانونی شکاریوں کے خلاف کاروائی سے گریزان ہیں،پچھلے دنوں سول انتظامیہ علاقائی قبائل سخت رد عمل کے بعد گارداو،گل کچھ،سمبازہ،سرہ توئی میں غیر قانونی شکاریوں کے خلاف آپریشن کیا،ہماری معلومات کے مطابق کمشنر ژوب ڈویژن (جو کہ مروت قبیلے سے تعلق رکھتا ہے)ڈی سی ژوب کو فون پر شکاریوں کے خلاف قانونی اقدام سے رکھتا ہے،اور شکاریوں کو سامان واپس کرنے کا آرڈر دیتا ہے۔جسکا ژوب قومی جرگہ سخت مزمت کرتا ہے۔ہم پریس کانفرنس کے زریعے مقامی قبائل سے اپیل کرتے ہیں کہ مقامی سطح پر کمیٹیاں بنا کر اپنے اپنے علاقوں کا گشت شروع کریں اور شکاریوں سے تمام سامان اپنے تحویل میں لے لیں،مروت خٹک بنوچی آفریدی وزیر محسود شکار کا بہانہ بنا کر ہمارے علاقوں میں شراب،چرس،آفیوں کی سپلائی کرتا ہے اور غیر اخلافی سرگرمیوں میں ملوث ہوتے ہیں،علاقائی قبائل کے نوجوانوں سے ہوشیار رہنے کی اپیل کرتے ہیں،ہم،چیف سیکریٹری،وزیر جنگلات،وزیراعلی بلوچستان سے اپیل کرتے ہیں کہ ڈی سی ژوب اور کمشنر ژوب ڈویژن کو غیر قانون شکاریوں کے اقدامات نہ اٹھانے پر فوری طور پر ٹرانسفر کیا جائے ضلع ژوب کے حدود میں غیر قانونی شکار کے خلاف جلد از جلد اقدامات اٹھائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں