موجودہ حکومت نے بلوچستان کی محرومیوں میں مزید اضافہ کیا ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ؛امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے بلوچستان کی محرومیوں میں مزید اضافہ کیا۔مہنگائی، غربت اور بے روزگاری نے صوبہ کے طول و عرض میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف، لوگوں کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں۔ بدامنی میں ایک بارپھر اضافہ ہورہا ہے جو حکومت،اداروں اور سیکورٹی فورسزکی ناکامی ہے۔عوام نے جن پر اعتمادکیا وہی دھوکہ دیتے ہوئے بدعنوانی ولوٹ مار میں مصروف ہے مہنگائی بدعنوانی کی وجہ سے عوام کی معاشی حالت روزبروزخراب ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ مسلسل مطالبہ کر رہاہوں بلوچستان کے وسائل صوبے کی عوام پر خرچ کیے جائیں۔ اب تک اعلان کیے گئے بلوچستان پیکجز صرف کاغذوں تک محدود رہے۔زبانی جمع خرچ سے مزید کام نہیں چلے گا، عملی اقدامات کیے جائیں۔ صوبے میں سیکیورٹی صورتحال بڑا چیلنج ہے۔ مسائل کے حل کیلئے مشاورت،قانون سازی ضروری،ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے موثر حکمت عملی تشکیل دی جائے۔ افغانستان میں پرامن مستحکم اسلامی حکومت کا قیام وقت کی ضرورت اور پاکستان سمیت خطے میں امن اور ترقی کی ضمانت ہے۔ ماضی کے حکمرانوں کی طرح پی ٹی آئی نے بھی غربت زدہ اور پسماندہ علاقوں کی بہتری پر کوئی توجہ نہیں دی۔ تین سال گزر گئے، عوام کا وقت ضائع کیا گیا۔ اب مزید حیلے تراشیوں اور لفظی بیان بازی کا وقت گزر گیا۔ عوام حکمرانوں کا اصلی چہرہ پہچان گئے ہیں۔ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور ملک میں قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ کے لیے جماعت اسلامی کی جدوجہد کا ساتھ دو۔ میر ا ایمان ہے ملک میں اسلامی نظام رائج ہو گا تو سب مسائل ختم ہو جائیں گے۔ صرف جماعت اسلامی ہی ملک کو حقیقی اسلامی فلاحی مملکت بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ وعدہ کرتاہوں جماعت اسلامی اقتدار میں آ کر بلوچستان کی محرومیوں کا ازالہ کریگی متبادل،مسائل کو حل کرنے والی جماعت اسلامی ہی ہے عوام کا اعتماد جماعت اسلامی پرہے دیگر نے وعدے واعلانات بہت کیے مگرعوامی مسائل کسی نے حل کیے نہ بدعنوانی ختم ہوئی اورنہ ہی بے روزگاروں کو روزگارملا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں