طلاق ہونے پر کوئی افسردگی نہیں، سابقہ اہلیہ شیکھر دھون

نئی دہلی بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کی سابقہ اہلیہ اور باکسر عائشہ مکھرجی نے کہا ہے کہ انہیں اپنی طلاق پر کوئی افسوس نہیں ہے اور اْن کیلئے طلاق ہونا ایک عام سی بات ہے۔عائشہ مکھرجی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک سیلفی شیئر کی جس پر ایک سوال لکھا تھا کہ کیا آپ طلاق کے بعد خود کو تنہا محسوس کر رہی ہیں؟اور اسی سوال کے جواب میں اْنہوں نے اپنی پوسٹ کا ایک طویل کیپشن لکھا۔اْنہوں نے لکھا کہ بہت سی عورتیں جن کے ساتھ میں کام کرتی ہوں وہ یا تو دوستی ٹوٹنیکا خوف محسوس کر رہی ہیں یا پھر طلاق کے بعد تعلقات کے نقصان کا سامنا کر رہی ہیں۔شیکھر دھون کی سابقہ اہلیہ نے لکھا کہ میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ اگر آپ بھی ایسا ہی کچھ محسوس کر رہی ہیں تو یہ جان لیں کہ یہ عام سی بات ہے، یہ نہ سوچیں یا محسوس کریں کہ آپ اکیلی ہیں یا آپ کے ساتھ کچھ غلط ہوا ہے۔عائشہ مکھرجی نے لکھا کہ آپ کے ساتھ قطعی طور پر کچھ غلط نہیں ہوا ہے اور بعض اوقات چیزیں اور لوگ آپ کی زندگی سے دور ہو جاتے ہیں کیونکہ وہ اب آپ کے ساتھ زیادہ عرصے تک نہیں رہ سکتے۔انہوں نے کہاکہ تعلقات بدلنے اور ٹوٹنے کی بہت سی وجوہات ہیں، بہتر ہے کہ لوگوں کو باتیں کرنے کا موقع نہ دیں بلکہ یہ قبول کریں کہ یہ تبدیلی اور ترقی کا ایک عام حصہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں