ریاستی آئین ہر شہری کو احتجاج کا حق فراہم کرتا ہے لیکن بلوچستان میں اس حق کو چھینا جاراہا ہے ، نیشنل پارٹی

نیشنل پارٹی کے صوبائی خواتین سیکرٹری و سابق رکن بلوچستان اسمبلی ڈاکٹر شمع اسحاق بلوچ نے طلباء و طالبات پر پولیس گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل کے معماروں کو سڑک پر سنگین تشدد کا نشانہ بناکر علم اور مستقبل دشمنی کا عملی نمونہ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات نے بی ایم سی انٹری ٹیسٹ میں بے ضباطگیوں کے خلاف پرامن ریلی و احتجاج کیا۔ریاستی آئین وقانون ہر شہری کو احتجاج کا حق فراہم کرتا ہے۔لیکن بلوچستان میں اس حق کو چھینا جارہا ہے اور اس کےلیے تشدد کا راستہ اپنایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت نام کی شے نہیں ہے۔بیڈ گورننس نے صوبے کو مفلوج بنا دیا ہے۔عوام کے تحفظ فراہم کرنے والے ہی عوام کی جان کے دشمن بن گئے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ طلباء وطالبات پر تشدد کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اورپولیس کے بےلگام اہلکاروں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں