تبدیلی لانے والوں نے عوام کو مہنگائی، بیروزگاری و لاقانونیت کے تحفے دیئے ہیں، روزی خان کاکڑ

کوئٹہ:پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے کہاہے کہ برسراقتدارجماعتوں کے کارکن مایوس ہورہے ہیں تبدیلی لانے والوں نے عوام کو مہنگائی،بے روزگاری اور لاقانونیت کے تحفے دئیے،پاکستان پیپلزپارٹی نے ڈیل کی ہے تو وہ عوام کے ساتھ کی ہے،مولانا فضل الرحمن چمک کے ساتھ جانے والے رہنماء ہے کنٹونمنٹ بورڈ لوکل گورنمنٹ انتخابات میں حکمران جماعتیں سرکاری وسائل کابے دریغ استعمال کررہی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزپیپلزپارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سر بلند جوگیزئی کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع لورالائی صدر نصیب اللہ موسیٰ خیل،تحریک انصاف یوتھ ونگ کوئٹہ ریجن کے جنرل سیکرٹری وارث جان ساسولی ودیگر کے ہمراہ پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرنصیب اللہ موسیٰ خیل نے اپنے ساتھیوں انصاف یوتھ ونگ لورالائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری باران خان موسیٰ خیل ڈپٹی جنرل سیکرٹری امیر اللہ حمزہ زئی نائب صدر فیض اللہ شبوزئی انصاف یوتھ ونگ تحصیل بوری صدر شکور خان تحصیل جنرل سیکرٹری شعیب بنوسی تحصیل بوری سینئر نائب صدر نجم الدین انصاف یوتھ ونگ تحصیل بوری نائب صدر سلیم خان ترین، یوسف خان پی کے میپ کے سینئر رہنماء کامل خان تحصیل بوری ڈپٹی جنرل سیکرٹری انعام اللہ اتمانخیل بازید خان، علی خان، نصراللہ ودیگر کے ہمراہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف میں آئین قانون اور منشور کا کوئی بنیاد ہیں ہے عمران خان نے الیکشن سے پہلے جو قوم سے وعدے کئے تھے الیکشن کے بعد ان سب کے برعکس کام کیا جارہاہے نہ تو عمران خان نے نوجوانوں کے حقوق دیئے بلکہ پاکستان بلخصوص بلوچستان کے نوجوانوں کو بے روزگار کردیا مہنگائی دن بدن بڑھتی جارہی ہے بلوچستان کے غریب عوام روزگار نہ ہونے کی وجہ سے خودکشی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں اور اس کے علاوہ پی ٹی آئی اس وقت شدید اندرونی اختلاف کا شکار ہوچکی ہے پاکستان تحریک انصاف میں نوجوانوں کارکنوں کے کوئی عزت نہیں ہے یہ ہماری بھول تھی کہ پی ٹی آئی نوجوانوں کی جماعت ہیں میں سمجھا ہوں تحریک انصاف سیاسی جماعت نہیں بلکہ صرف پارٹی کے اور صرف ایک ہجوم ہین ورکر کو ورکر نہیں سمجھا جاتا بلوچستان میں تحریک انصاف کا کوئی بنیادی ڈانچہ موجود نہیں ہے پارٹی کے ریجن،ضلع وتحصیل کابینہ واٹس ایپ پر تشکیل اور تحلیل ہوتے ہیں پی ٹی آئی اس وقت فرینڈ شپ کلب بن چکی ہے پارٹی کے اہم عہدے سیاسی رشوت کے طور پر اپنے نا اہل ساتھیوں مین تقسیم کئے جاتے ہیں پارٹی پر ایک مخصوص گروہ کا قبضہ ہے جس کی اکثریت سرکاری عہدوں پر براجمان ہے جن کا کام پارٹی کو فعال کرنے کی بجائے پارٹی کے نام پر پیداگری کرنا ہیں پارٹی کابینہ کے تشکیل نو کے تین سال بعد بھی اب تک تحصیل کابینہ نہیں بنے پارٹی کے اس خستہ حالت کو دیکھے ہوئے بطور پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے صدر کی حیثیت سے پارٹی کے تعمیر اور فعالی کیلئے دن رات کام کرنے کا عزم کیا اور پورے بلوچستان میں سب سے کامیاب کنونشن کیا جس میں مرکزی قیادت شریک ہوئی مگر سازشی ٹولہ ہمارے اس کامیابی کو دیکھتے ہوئے ہمارے خلاف پہلے سے زیادہ متحد ہوگئے اور دن رات میرے اور میرے ساتھیوں کے خلاف سازشیں کرنے لگے اس سازشی عناصر کی وجہ سے پارٹی کے وفادار اور مخلص ساتھیوں نے پارٹی کے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔اس موقع پر روزی خان کاکڑ نے کہاکہ برسراقتدارجماعتوں کے کارکن مایوس ہورہے ہیں تبدیلی لانے والوں نے عوام کو مہنگائی،بے روزگاری اور لاقانونیت کے تحفے دئیے،پاکستان پیپلزپارٹی نے ڈیل کی ہے تو وہ عوام کے ساتھ کی ہے،مولانا فضل الرحمن چمک کے ساتھ جانے والے رہنماء ہے کنٹونمنٹ بورڈ لوکل گورنمنٹ انتخابات میں حکمران جماعتیں سرکاری وسائل کابے دریغ استعمال کررہی ہے،صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی نے کہاکہ عوام پاکستان تحریک انصاف سے مایوس کر پی پی میں جوق درجوق شامل ہورہے ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی نے اعلان کر دیا کہ جن لوگوں کو نوکریوں سے فارغ کیا ان کی بحالی کیلئے عدالت سے رجوع کرینگے، ہم پارٹی کے کارکنوں کو کبھی مایوس نہیں کرینگے پیپلز پارٹی نے ہر فورم پر نوجوانوں کو ساتھ لیکر جماعت چلائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں