بلوچستان سے شرپسندوں کا سندھ میں داخل ہونے کا خطرہ، پانچ شاہراہوں کے استعمال پرپابندی

کراچی: سندھ حکومت نے سندھ اور بلوچستان کی پانچ بین الصوبائی سڑکوں کے استعمال پر پابندی لگادی ہے۔کراچی کو شرپسندوں سے بچانے کے لئے کم استعمال ہونے والی سڑکوں پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سندھ اور بلوچستان کی بین الصوبائی پانچ سڑکوں سے شرپسند عناصر سندھ میں داخل ہوتے ہیں۔ان علاقوں میں سومر گوٹھ، سالو گوٹھ، نور محمد گوٹھ، ہمدرد یونیورسٹی اور دریجی ٹریش روڈ شامل ہیں، جنہیں ہر طرح کے سفر کے لئے بند کردیا گیا ہے۔سندھ حکومت کے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق فیصلہ سندھ رینجرز اور محکمہ داخلہ کی سفارشات کو مدنظر رکھ کرلیا گیا ہے۔ سفری پابندی عائد کی جانی والی سڑکوں سے شرپسند داخل ہو کر امن و امان کی صورتحال پیدا کرتے تھے۔پابندی ایک ماہ کے لئے 9 اکتوبر تک عائد کی جارہی ہے۔ دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں