حکومت اور وزراء نے الیکشن کمیشن اور پارلیمنٹ کی توہین کی ہے، حافظ حمد اللہ

کوئٹہ: پا کستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سیکرٹری اطلاعات مو لانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ حکومت اور وزراء نے الیکشن کمیشن اورپارلیمنٹ کی توہین کی ہے،وفاقی وزرا ء الیکشن کمیشن اور پارلیمنٹ سے غیرمشروط معافی مانگیں، پی ڈی ایم حکومتی کارندوں کے توہین آمیز روئیے کی مذمت کرتی ہے، جس اعظم سواتی پر پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن میں خود کو خیبر پشتونخوا کا صو با ئی صدر بنوا نے کیلئے پیسے استعمال کرنے کاالزام ہے وہ اب الیکشن کمیشن پر پیسوں کاالزام لگاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑے ہیں سینٹ کے پارلیمانی امور کی کمیٹی کے اجلاس میں حکومتی وزراء کی جا نب سے الیکشن کمیشن پربے بنیاد الزامات لگاکرہرزہ سرائی کی گئی ہے جسے ہم حکومت اور وزراء کی جا نب سے الیکشن کمیشن اورپارلیمنٹ کی توہین سمجھتے ہیں،ہما را مطا لبہ ہے کہ وفاقی وزراء الیکشن کمیشن اور پارلیمنٹ سے غیرمشروط معافی مانگیں جب حکومت دلیل سے جواب نہیں دے سکتی تودھمکیوں پراترآتی ہے،انہوں نے کہا کہ جس اعظم سواتی پر پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن میں خود کو خیبر پشتونخوا کا صو با ئی صدر بنوا نے کیلئے پیسے استعمال کرنے کاالزام ہے وہ اب الیکشن کمیشن پر پیسوں کاالزام لگاتے ہیں لہٰذا پی ڈی ایم حکومتی کارندوں کے توہین آمیز روئیے کی مذمت کرتی ہے اور اصولوں کی پاسداری اور آزاد خودمختار الیکشن کے ساتھ کھڑی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں