خراب منصوبہ بندی کی وجہ سے افغانستان میں بیوقوف بنے، ٹرمپ کی بائیڈن انتظامیہ پر پھرتنقید

واشنگٹن سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے فوجی انخلا پر ایک بار پھر بائیڈن انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ امریکا میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے ٹوئن ٹاور پر حملے کے 20 سال مکمل ہونے پر جاری اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جوبائیڈن اور نااہل انتظامیہ نے شکست کے ساتھ ہتھیار ڈال دیے۔ سابق امریکی صدر کا کہناتھا کہ افغانستان سے انخلا کے موقع پر ہمارے رہنما خراب منصوبہ بندی کی وجہ سے بیوقوف بنے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ افغانستان سے انخلا کے وقت ہمارے رہنماں کو سمجھ ہی نہیں آئی کہ کیا ہو رہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں