کابل کے صدارتی محل پر طالبان کا پرچم لہرادیا گیا

کابل افغانستان پر اپنے اقتدار کی علامت کے طور پر طالبان نے امریکا پر نائن الیون کے دہشت گردانہ حملوں کی بیسیویں برسی کے موقع پر کابل میں واقع افغان صدارتی محل پر اپنا پرچم لہرا دیا۔ یہ پرچم کشائی طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند نے ایک سادہ تقریب میں کی۔ طالبان کے ثقافتی کمیشن کے سربراہ احمداللہ متقی نے بعد ازاں بتایا کہ اس پرچم کشائی کے ساتھ ہی نئی حکومت کے کام کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ صرف مردوں پر مشتمل طالبان کی عبوری حکومت میں شامل وزراء کے ناموں کا اعلان اسی ہفتے کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں