آصفہ بھٹو کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی

اسلام آباد وجعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آصفہ بھٹو کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی کر دی۔ جمعرات کو سابق صدر آصف علی زرداری کی جیل میں بیٹی آصفہ بھٹو سے ملاقات نہ کرانے کے معاملے پراحتساب عدالت میں آصفہ بھٹو کی جیل حکام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت سپیشل جج سنٹرل کامران بشارت مفتی نے بطور ڈیوٹی جج احتساب عدالت سماعت کی۔ آصفہ بھٹو کی درخواست میں کہاگیاکہ عدالتی احکامات کے باوجود جیل حکام نے والد آصف زرداری سے ملاقات نہیں کرائی،درخواست آصف زرداری کے ضمانت پر رہا ہونے سے قبل جوڈیشل ریمانڈ کے دوران دائر کی گئی تھی۔ عدالت نے کہاکہ درخواست کو جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے موقع پر ہی سنا جائیگا۔احتساب عدالت نے آصفہ بھٹو کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں