مفتی منیب الرحمن سے سندھ کے صوبائی وزرا کی ملاقات اور تعاون کی اپیل

کراچی،صوبائی وزراء پر مشتمل سندھ حکومت کے وفد نے گزشتہ روزتنظیمات مدارس اہلسنت پاکستان کے صدر مفتی منیب الرحمن سے ملاقات کی،اس موقع پر مفتی محمد جان نعیمی اور مفتی نذیر جان بھی موجود تھے۔سندھ حکومت کے وفد میں صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ،سعید غنی،غلام مرتضی بلوچ اور رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ شامل تھے۔وفد نے اس موقع پر کہاکہ ہم علماء سے تصادم نہیں چاہتے،بلکہ علماء کا تعاون چاہتے ہیں اور کرونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں جو مسائل پیدا ہورہے ہیں، ان کو حل کرنے کا طریقہ کار بھی اتفاقِ رائے سے طے کیا جائے گا۔مفتی منیب الرحمن نے سندھ حکومت کے وفدکے جذبات کو سراہا اور کہاکہ ہم صوبے اور ملک کے بہترین مفاد میں شرعی،آئینی اور قانونی حدود کے اندر رہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں۔صوبائی وزراء نے اس موقع پریقین دلایا کہ عنقریب علمائے کرام کے ساتھ ایک بامقصد نشست کا اہتمام کیا جائے گاتاکہ رمضان المبارک کی آمد سے پہلے تمام درپیش مسائل اتفاقِ رائے سے طے کیے جائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں