خضدار، دو گرہوں تصادم 4افراد زخمی

خضدار:بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے فیروز آباد میں اراضی کے تنازعہ پر دوگروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں 4افراد زخمی ہوگئے ہیں،واقعہ کے بعد لیویز نے کارروائی کرتے ہوئے 4افراد کو حراست میں لے لیاہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلع خضدار کے کلی گنگوہ فیروز آباد میں اراضی کے تنازعہ پر دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں چار افراد عبدالعزیزولد محمد قاسم،محمدنور ولد نورمحمد،محمد ولد عبدالشکور اور سلام ولد عبدالرحیم زخمی ہوگئے ہیں جنہیں سول ہسپتال خضدار منتقل کردیاگیاہے،واقعہ کے بعد لیویز نے کارروائی کرتے ہوئے چار افراد عبداللہ،سعد اللہ،محمد صدیق اور احمد خان کو گرفتارکرلیاہے جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔مسلح تصادم کے دوران فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس بھی پھیل گیا تاہم انتظامیہ نے اطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں