پسنی پیک اپ گاڑی مالکان کا شاہراہ پر دھرنا

پسنی (بیورورپورٹ) تربت ٹو گوادر مین شاہراہ پر پالاڈو کلانچ کے ایریا میں کسٹم اہلکاروں کی وجہ سے چھوٹی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی،پیک اپ گاڑی مالکان نیاحتجاج مین شاہراہ کو بند کردیا، کسٹم گوادر کے اہلکاروں کاگھیراؤ،مین شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں،تفصیلات کے مطابق تربت ٹوگوادر مین شاہراہ پر سادہ لباس میں ملبوس کسٹم گوادرکے اہلکاروں نے ایک تیل بردار پیک اپ گاڑی کا پیچھا کیا جس سے پیک اپ گاڑی بے قابو ہوکر حادثے کا شکار ہوگیا دوسری جانب چھوٹی تیل بردارگاڑی مالکان نے کسٹم گوادر کے اہلکاروں کے خلاف احتجاجاً مین شاہراہ کو بند کردیا سڑک بند ہوجانے کی وجہ سے کراچی ٹوتربت اور کوئٹہ تربت ٹو گوادر کے مابین ٹریفک کا نظام معطل ہوگیا،چھوٹی گاڑی مالکان کے مطابق بغیر نمبر پلیٹ لگے نجی گاڈیوں میں سوار کسٹم گوادر کے اہلکار چھوٹی گاڑیوں کو زبردستی روک کر اْن سے بتھہ وصول کرتے ہیں۔چھوٹی گاڑی والوں کے مطابق جب تک کسٹم گوادر کے اعلیٰ حکام آکر معاملہ صاف نہیں کرتے وہ اسی طرح مین شاہراہ پر کھڑے ہوکر احتجاج کرینگے۔احتجاج کے باعث مین شاہراہ کے دونوں جانب ٹریفک جام ہوگیااور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
پسنی (نامہ نگار)تربت ٹو گوادر مین روڈ پر پالاڈو کلانچ کے قریب کسٹم گوادر کی وجہ سے تیل بردار چھوٹی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، گاڑی مالکان نے کسٹم اہلکاروں کو گھیرے میں لے کر احتجاج کیا گاڑی مالکان کے مطابق کسٹم اہلکار سرکاری گاڑی لے کر پٹرولنگ کرنے کے بجائے ایک بغیر نمبر پلیٹ والی نجی گاڑی پر پٹرولنگ کر رہے تھے اور انہوں نے بھتہ لینے کی غرض سے انکا تعاقب کیا جس سے انکی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمد عارف زرکون نے مظاہرین سے ملاقات کی اور مظاہرین کے مطالبات سننے کے بعد محکمہ کسٹم گوادر کے اے سی سے رابطہ کیا اور مظاہرین کے مطالبات بیان کیے جنہیں اے سی کسٹم گوادر نے منظور کر لیا مطالبات جن میں کسٹم پیک اپ تیل بردار گاڑیوں میں دو ہزار لیٹر تیل تک لے جانے میں ٹیکس نہیں لے گی، تربت سے ایرانی بارڈر پر رجسٹریشن کے عمل میں کلانچ کے پسماندہ علاقوں کے گاڑیوں کو شامل کر لیا جائے گا جبکہ جو پک گاڑی حادثے کا شکار ہوئی تھی اس کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا جس پر مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کر دیا اور شاہراہ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا واضح رہے کہ اس احتجاج میں بی این پی کے رہنما اور معروف کاروباری شخصیت سیٹھ امان جمعہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں