پنجاب اور سندھ میں رمضان بچت بازار نہ لگانیکا فیصلہ

کراچی و پنجاب کے بعد سندھ حکومت نے بھی کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر رمضان بچت بازار نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہجوم کی وجہ سے کورونا وائرس مزید پھیلنے کا خدشہ ہے اس لیے صوبے بھر میں رمضان بچت بازار نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ رمضان بچت بازار لگنے سے عوام کا رش بڑھ جائیگا۔انہوں نے کہا کہ فیصلہ شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے، یہی وجہ ہے کہ صوبے کی تمام سبزی منڈیوں میں بھی مزید سختی کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیر زراعت سندھ نے ہدایت کی کہ منڈیوں سے دکانوں، اسٹالوں پر پھلوں، سبزیوں کی ترسیل یقینی بنائی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ رمضان میں شہری سرکاری قیمت پر آن لائن سبزی اور پھل بھی منگوا سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں