کورونا مقامی کیسز کی شرح 60 فیصد ہوگئی

اسلام آباد, وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے لوکل ٹرانسمٹڈ کیسز کی شرح 60 فیصد ہوگئی ہے۔کورونا وائرس کے حوالے سے ڈیلی میڈیا بریفنگ کے دوران ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا کے مقامی کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ پاکستان میں کورونا کے مقامی ٹرانسمٹڈ کیسز کی شرح 60 فیصد ہوگئی ہے۔انہوں نے کراچی میں پراسرار اموات کے معاملے پر کہا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ کراچی میں تمام اموات کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئی ہیں۔لیبارٹری ٹیسٹ سے پہلے قیاس آرائیاں کرنا غلط بات ہے۔مسقط سے 150 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ، یہ دراصل کون ہیں ؟ پتا چل گیاڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6264 لوگوں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں، اپریل کے آخر تک روزانہ کے ٹیسٹوں کی استعداد کار 20 ہزار تک بڑھائیں گے۔معاون خصوصی برائے صحت کے مطابق پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 7 ہزار سے زائد ہے جبکہ ایک ہزار 765 لوگ کورونا سے صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں