کوئٹہ‘ کانگومیں مبتلاخاتون مریض جاں بحق‘ایک شخص متاثر

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال کوئٹہ میں داخل کانگو وائرس میں مبتلا خاتون جاں بحق ہو گئی جبکہ ایک اور شخص کو کانگو وائرس کے شبے میں ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال میں کانگو وارڈ کے انچارج ڈاکٹر شمس دوتانی نے روزنامہ انتخابا کو بتایا کہ فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال میں کانگو وائرس میں مبتلا مریضہ انتقال کرگئی، مریضہ کی والدہ بھی گزشتہ دنوں سول ہسپتال کوئٹہ میں انتقال کرگئی تھی جس کے بارے میں بھی شبہ ہے وہ کہ کانگو وائرس کے باعث ہی ان کا انتقال ہوا تھا۔ ڈاکٹر شمس دوتانی کے مطابق جاں بحق خاتون کے ورثاء کے مطابق ان کے گھر میں گائے موجود ہے اور وہ گائے کی دیکھ بھال کرتی تھی۔ جاں بحق خاتون کا تعلق کوئٹہ کے علاقے خیزی چوک سے تھا جس کی نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے دوسری جانب منگل کو ژوب سے تعلق رکھنے والے میر عدنان نامی شخص کو بھی کانگو کے شعبے میں کانگو وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے جسے شک کی بناء پر بی ایم سی سے فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں