ڈیرہ اللہ یار ، 35 کلو گرام چرس برآمد ،ملزمان گرفتار

ڈیرہ اللہ یار:ڈیرہ اللہ یار میں اسپیشل اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے کار کے خفیہ خانوں سے اعلیٰ کوالٹی کی 35 کلو گرام چرس برآمد کرکے اسمگلنگ کے بین الصوبائی گروہ کے اسمگلر کو گرفتار کرکے کار اپنی تحویل میں لے لی اسپیشل اینٹی نارکوٹکس فورس انچارج انسپکٹر جاوید بلوچ اور انسپکٹر سیف اللہ سیال نے منشیات کے خلاف کی گئی کارروائی کے متعلق میڈیا نمائندگان کو بتاتے ہوئے کہا کہ اسپیشل اینٹی نارکوٹکس فورس کو خفیہ اطلاع ملی کی اسمگلر کوئٹہ سے اندرون سندھ اور پنجاب منشیات کی بھاری کھیپ اسمگل کر رہے ہیں ایسی اطلاع پر نارکوٹکس ٹیم کے ہمراہ قومی شاہراہ پر کوئٹہ سے اندرون سندھ جانے والی گاڑیوں کی تلاشی کا سلسلہ شروع کردیا گیا تھا اس دوران ایک ٹویٹا کار نمبر اے ایچ ایم 203 کو رکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور نے گاڑی سمیت راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی تاہم اے این ایف ٹیم نے مقامی ہوٹل کے قریب کار کو روک لیا اور دوران تلاشی خفیہ خانوں سے 35 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی جس کی مالیت عالمی منڈی میں کروڑوں روپے بتائی جارہی ہے چرس برآمدگی کے بعد ڈرائیور وارث علی ولد منیر احمد جٹ کو گرفتار کرکے کار اپنی تحویل میں لے لی دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم کا تعلق بین الصوبائی اسمگلنگ گروہ سے ہے اور ملزم پنجاب کے علاقے اوکاڑہ سے تعلق رکھتا ہے اس سے قبل بھی ملزم کا ایک بھائی منشیات اسمگلنگ کے دوران سندھ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں