پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول 5 روپے سستا

اسلام آبادپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول 5 روپے سستا،پیٹرول کی نئی قیمت 111 روپے 60 پیسے فی لیٹر ہوگی وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کمی کردی۔خزانہ ڈویژن سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق آئندہ ماہ کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل میں 7، 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 111 روپے 60 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 122 روپے 26 پیسے ہوگی۔مٹی کے تیل کی نئی قیمت 72 روپے 45 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 77 روپے 51 پیسے ہوگی۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔واضح رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 20 فیصد کمی کے پیشِ نظر مارچ کے مہینے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں