خضدار، جھل مگسی سے اغواء ہونے والی خاتون بازیاب
خضدار: خضدار ایس ایچ اوسٹی کی اپنی آپریشن ٹیم کے ہمراہ بڑی کاروائی جھل مگسی سے اغواہ شدہ عورت کو خضدار سے بازیاب کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔یس ایس پی خضدار جناب ارباب امجد علی کاسی کے ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی سکندر حیات جمالی کی زیر نگرانی میں ایس ایچ او سٹی انسپکٹر محمد افضل زہری۔ کا اپنے آپریشن ٹیم کے ہمراہ مخبر خاص کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوے لیویز تھانہ باریجہ جھل مگسی کو اغواہ میں مطلوب ملزم محمد دین ولد جان محمد کو گرفتار کرلیا۔اور عورت مسماتہ (گ) کو بازیاب کرلیا۔ملزم کے خلاف لیویز باریجہ میں مقدمہ 30/2021 بجرم زیر دفعہ 365 درج ہیں۔تفتیش کے بعد ملزم کو باریجہ لیویز تھانہ کے حوالے کردیاجائیگا۔خضدار پولیس کا عزم،سماج دشمن عناصر کا قلع قمع۔۔
Load/Hide Comments


