ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پاکستان کو جنوبی افریقا سے بھی شکست

آسٹریلیا:آسٹریلیا میں جاری ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ بی کے 15ویں میچ میں پاکستان کو جنوبی افریقا نے 17 رنز سے شکست دیدی جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے پروٹیز کپتان ڈی وین نیکرک 3 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئیں جب کہ لاؤرا ولرواڈٹ 53 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں جب کہ میریزینے کیپ نے 31 رنز اسکور کیے۔پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ نے 2 جب کہ انم امین، ایمن انور، عروبہ اور ندا داڑ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جنوبی افریقا کی جانب سے دیئے گئے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم زیادہ اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی۔پاکستانی ٹیم ہدف کے تعاقب اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی اور 20 اوورز میں ٹیم 5کھلاڑیوں کے نقصان سے 119 رنز ہی بنا سکی۔ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: انگلینڈ نے پاکستان کو 42 رنز سے شکست دے دی

اپنا تبصرہ بھیجیں