تعمیر اتی کاموں کے معیار پر ہر گز سمجھوتہ نہیں کیا جاۓ گا ،جام کمال

وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ کوئیٹہ شہر کی تعمیر و ترقی کی ضروریات کو دیکھتے ہوۓ سڑکوں نکاسی آب کے نظام اور فٹ پاتھوں کی تعمیر کے لیۓ خطیر فنڈز مختص کیۓ گیۓ ہیں ان منصوبوں کی تکمیل سے شہر ی اپنے شہر میں ایک مثبت اور خوشگوار تبدیلی محسوس کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر کی مختلف سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے منصوبے میں شامل سرکلر روڈ کے تعمیراتی کام کے معائینہ کے دوران کیا محکمہ مواصلات وتعمیرات کے حکام نے وزیراعلئ کو بریفنگ دی وزیراعلئ نے سڑک کی تعمیر کے معیار کا جائزہ لیتے ہوۓ کہا کہ ماضی میں مئی اور جون کے مہینوں میں سڑکوں کی جلد بازی میں کارپٹنگ کر دی جاتی تھی اور چند ماہ میں ہی سڑکیں دوبارہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتی تھیں وزیراعلئ نے سختی سے ہدایت کی کہ تعمیر اتی کاموں کے معیار پر ہر گز سمجھوتہ نہیں کیا جاۓ گا انہوں نے سڑکوں کے کنارے بارشوں کے پانی کے لیۓ ڈرینیج کی تعمیر اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے منصوبوں کو بھی معیار کے مطابق بنانے کی ہدایت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں