تمبو، انتظامیہ کی کارروائی، 24کلو چرس برآمد، ملزمان فرار

تمبو:ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینٹی نار کوٹیکس نصیرآباد کی کاروائی کوئٹہ سے اندرون سندھ چرس سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام فائرنگ کے تبادلے کے بعد بین الصوبائی گروہ سے تعلق رکھنے والا مبینہ ملزم گرفتار 24 کلو چرس برآمد کرکے گاڑی قبضے میں لے لی گئی ای ٹی او ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینٹی نارکو ٹیکس نصیرآباد فرید اللہ کاکڑ نے کہا ہے کہ سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان ڈاکٹر اسلم بلوچ اور ڈائریکٹر جنرل محمد زمان کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں خفیہ اطلاع ملنے پر اسپیشل ایکسائز اینٹی نارکوٹکس انچارج انسپکٹر جاوید بلوچ کی نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی جس میں شامل انسپکٹر غلام سرور عمرانی،انسپکٹر عمران خان عمرانی، انسپکٹر خیر جان بلوچ، اے ایس آئی رجب علی عمرانی،محمد رفیق عمرانی، مصری خان، جعفر لہڑی، خادم حسین، غفار علی، نبی داد مغیری اور امیر جان نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اوچ پاور کے قریب قومی شاہراہ پر ایکسائز پولیس نے کوئٹہ سے اندرون سندھ جانے والی مشکوک کار کو چیکنگ کے لیے رکنے کا اشارہ کیا مگر رکنے کی بجائے گاڑی سے ملزمان نے فائرنگ کر دی گئی جس کے جواب میں ایکسائز پولیس کی جانب سے بھی جوابی کارروائی کی گئی فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے تاہم بین الصوبائی گروہ کے ملزم محمد رضوان کو حراست میں لیکر گاڑی کی تلاشی لی گئی گاڑی کے خفیہ خانوں سے 24 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر کے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے انہوں نے کہاکہ کسی کو بھی منشیات اور ممنوع غیر قانونی اشیا کی اسمگلنگ کی اجازت نہیں دیں گے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں