ڈی ایس پی مرید بگٹی کی شہادت میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کرکے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، گورنر بلوچستان

کوئٹہ(این این آئی)گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ رکھنی میں دہشت گرد حملے کے نتیجے میں جام شہادت نوش کرنے والے ڈی ایس پی مرید بگٹی کی شہادت پر دکھ اور افسوس ہے۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کرکے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ گورنر مندوخیل نے شہید ڈی ایس پی مرید بگٹی کے سوگوار خاندان سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں