بارکھان میں فائرنگ سے ڈی ایس پی مرید بگٹی شہید جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی، معاون وزیراعلی

کوئٹہ(این این آئی) وزیر اعلیٰ کے معاون برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند نے کہا ہے کہ بارکھان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی مرید بگٹی شہید جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ہے ،رکھنی میں دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری، مزید نفری بھی طلب کر لی گئی۔ یہاں جاری کردہ ایک بیان میں شاہد رند نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا، دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ معاون وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشتگردوں کا ہر قیمت پر قلع قمع کیا جائے گا، ریاست دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں