تربت، زمیاد گاڑی مالکان نے تربت بلیدہ روڈبندکردیا

تربت:آواران کے زمیاد گاڑی مالکان نے زامیاد اونرز ایسوسی ایشن کیصدر حاجی میر سفر رخشانی کی قیادت میں تربت بلیدہ روڈکو بلیدہ کراس پر گاڑیاں کھڑی کرکے بند کردیاگیا اور پلے کارڈ لیکر مظاہرہ کیاگیا۔قائمقام ڈپٹی کمشنر کیچ تابش علی بلوچ کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کیا۔ پھر مذاکرات کیلئے اے ڈی سی کیچ کے دفتر آکر میر سفر رخشانی کی قیادت میں آواران کے زمیادگاڑی مالکان کی ایک وفد کا ایکٹینگ ڈی سی کیچ تابش علی بلوچ سے انکے دفترمیں ملاقات کی۔ وفد نے بتایاکہ آواران کمیٹی کے اویس اور سلام سے غلط فیصلے کررہے ہیں ہم ان سیخوش نہیں ہیں، اسلئے ان دونوں کو کمیٹی سے نکالا جائے جبکہ سلام کے پاس زمیاد گاڑی بھی نہیں ہے، اے ڈی سی تابش بلوچ نے فون پر بارڈرٹریڈیونین کیچ کے صدر حافظ ناصرالدین زامرانی سے رابطہ کرکے مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کی۔، اور کہاکہ کراچی سے واپسی پر نئی کمیٹی بنائیں۔اس موقع پر رسالدارمیجرسماعیل خالق بھی موجود تھے۔ جبکہ ملاقات کے زمیادگاڑی مالکان اور معروف کاروباری شخصیت حاجی محمد سفررخشانی نے میڈیانمائندوں کو بتایاکہ ٹوکن کی تقسیم منصفانہ نہ ہوا اور نئی کمیٹی تشکیل نہ دی گئی تو دوبارہ احتجاج کیاجائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں