وفاقی شرعی عدالت نے سورا کی رسم کو غیراسلامی قرار دے دیا

اسلام آباد :وفاقی شرعی عدالت نے سورا کی رسم کو غیراسلامی قرار دے دیا،تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سماعت کرتے ہوئے سورا کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنایا،فیصلے میں سورا کی رسم کو غیر اسلامی اور اسلامی تعلیمات کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سورا رسم ملک کے مختلف علاقوں میں مختلف ناموں سے ہے تعزیرات پاکستان کی مختلف دفعات کے تحت سورارسم جرم ہے،سورا کی رسم میں عورت کو صلح کے بدلے دوسرے فریق کو دیا جاتا ہے، یہ قبائلی اضلاع میں آج بھی موجود ہے جس میں قاتل کو جرگے کے فیصلے پر بہن، بیٹی یا بھتیجی مقتول کے اہل خانہ کو دینا ہوتی ہے،سورا رسم کیخلاف درخواست شرعی عدالت میں دائرکی گئی تھی جس پر فریقین کے دلائل سننے بعد فیصلہ سنایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں